عالمی سطح پر خدمتِ دین کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 مئی 2025ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مجلسِ مشاورت اور ملک سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ابتداءً اسلامی بہنوں کے بجٹ 2025ء بنانے کے سلسلے میں چند اہم نکات پر کلام کیا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے آئندہ سال مختلف پراجیکٹس اور دینی کاموں میں ہونے والے اخراجات میں کتنا اضافہ کیا جاسکتا ہے؟ اس کی پلاننگ پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔