دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبت بڑھاؤ کے تحت 19
دسمبر 2025ء کو مومن آباد سیکٹر 4 ایف، یوسی 5 A،
مومن آباد ٹاؤن کراچی میں وارڈ نگران محمد شاہد عطاری کی مرحومہ ساس کے لئے ایصالِ
ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران ، اہلِ خانہ اور علاقے کے دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی گئی جس کے بعد شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ اورنگی کے ذمہ
دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دورانِ بیان ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے احادیثِ مبارکہ
کی روشنی میں حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نمازوں کی
پابندی کرنے سمیت دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے مرحومہ سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں کے مرحومین کے لئے بھی دعا کروائی۔اس موقع پر یوسی 5 A،
مومن آباد کے نگران محمد نعیم عطاری بھی
موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد نعیم عطاری نگرانِ یوسی 5 A، مومن آباد
ٹاؤن کراچی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami