پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کے حوالے سے   چکوال میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی اسپیشل پرسنز سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار پنجاب وقاص عطاری نے ملاقات کے دوران اسپیشل پرسنز کو نماز و روزے کی پابندی کرنے کا ذہن دیتے ہوئے خود کو اور اپنی سوچ کو بدلنے کے حوالے سے اُن کی رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبدالقیوم عطاری ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)