(کراچی رپورٹ) 30،31 اگست اور یکم ستمبر 2019ء کو  مجلس ازدیاد حب کے تحت تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوا جس میں پاکستان بھر سے 900 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اجتماعِ پاک میں وہ اسلام بھائی جو پہلے مدنی ماحول سے وابستہ تھے اور اب نہیں آتے، ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں تشریف لائے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد سے 100، فیصل آباد ریجن سے115،لاہور ریجن سے 110، ملتان ریجن سے 200، حیدرآباد ریجن سے 110 اور کراچی سے 250 اسلامی بھائیوں وقتاً فوقتاً اجتماع میں شریک ہوئے،یوں کم و بیش 900 اسلامی بھائیوں نے اس اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیرِ اہلِ سنّت اہلِ سنّت نے دو مدنی مذاکرہ فرمائے، خصوصی مدنی مذاکروں کا بھی سلسلہ ہوا جن کے بعد امیرِ اہلِ سنّت نے عاشقانِ رسول سے ملاقات فرمائی،جانشین امیر اہلسنت بھی وقت عطا فرمایا اور مدنی پھول عطا فرمائے اور سوالات کے جوابات عطا فرمائے۔ اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کے مدنی چینل پر دو لائیو بیانات ہوئے جن میں آپ نے حسنِ اخلاق اور تحمل و بردباری عنوانات پر خصوصی بیانات فرمائے۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ذوقِ مدینہ میں اسلامی بھائیوں کو خوب تڑپایا اور یادِ مدینہ پر بیان فرمایا ۔اس کے علاوہ رکن شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری اور رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے بھی سنتوں بھرے بیانات فرمائے اور اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیادِحب کے ذمّہ داران نے سندھ کے شہر کوٹری میں پرانے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے انہیں امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسائل تحفے میں پیش کئے اور ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا۔ پرانے اسلامی بھائیوں نے مجلس اذدیادحب کی اس کاوش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اورمدنی مذاکرے میں بھرپور شرکت کرنے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیاد حب کے تحت صنعتی شہرفیصل آباد کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پرانے اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا۔  جس میں ذمّہ دار نے ان عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت کی ،جبکہ لاہور کے علاقہ باغبان پورہ میں مجلس ازدیاد ِحب کے ذمہ ّداران نے محمدنصیرسے ملا قات کی اور دعوت اسلامی کے بڑھتے ہوئے شعبہ جات کا تعارف کیا،اسی طرح مجلس کے ذمّہ دار نے شکیل بھائی،یوسف بھائی، اور محمد علی بھائی سے باغبانپورہ میں ان کے گھر پر ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے اور دعوت ِاسلامی کےمدنی کاموں کو بڑھانے میں دعوت اسلامی کا ساتھ دینےکا مدنی ذہن دیا۔

مجلس ازدیاد حب کے تحت راولپنڈی کی جامع مسجد عباسیہ میں مدرسۃ المدینہ برائے بالغان میں شر کت کرنے والے اسلامی بھائیوں کامدنی حلقہ ہوا جس میں مجلس کے ریجن ذمّہ دار نے شرکا کی مدنی تربیت کرتے ہوئےنیکی کی دعوت دی اور نماز کورس کی مدنی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ ازدیادِ حب کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مرکز الاولیا ء لاہور میں عطاری ریجن کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ہجویری زون کے ذمّہ داارن نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس ازدیادِ حب نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔