30 جنوری 2026ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سٹی کے علاقے لاسی پاڑہ میں ”حاضریِ قبرستان کورس“ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز اور اُن کے سرپرستوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق کراچی سٹی پر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد عمر عطاری نے کورس کروایا جبکہ ناظم آباد کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالقادر عطاری نے اشاروں کی زبان میں کورس کی ترجمانی کی۔

کورس کے دوران اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قبرستان میں کیسے حاضری دیتے ہیں؟ اور اس کے آداب کیا ہیں؟ اس حوالے سے چند اہم امور بیان کئے گئے۔(رپورٹ: محمد رفیق عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)