دکھی انسانیت کی خدمت اور اُن کے طبی و روحانی
مسائل کے حل کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ
اہتمام گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں ”دعائے شفاء اجتماع“ کا انعقاد کیا
گیا۔
تفصیلات کے مطابق 30 اکتوبر 2026ء کو مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ اسکردو میں منعقدہ اس روحانی اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ
پاک اور بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیہ نعت شریف سے ہوا۔نیز اجتماع میں علاقے بھر سے عاشقانِ رسول کی کثیر
تعداد اور دیگر مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجتماع میں بیان کرتے ہوئے نگرانِ اسکردو ڈویژن
مشاورت مولانا فیضان علی عطاری مدنی نے بیماری اور مصائب پر صبر کرنے کے فضائل،
اجرِ عظیم اور ہر حال میں اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
بیان کے اختتام پر صلوٰۃ الحاجات کی ادائیگی کی
گئی جس کے بعد امتِ مسلمہ کی صحتیابی اور پریشانیوں کے خاتمے کے لیے رقت انگیز دعا
مانگی گئی۔ اس موقع پر جادو، جنات، نظرِ بد، بے روزگاری اور مختلف بیماریوں و پریشانیوں
سے نجات کے لیے باقاعدہ ”کاٹ“ کا عمل کیا گیا، جبکہ مریضوں میں فی سبیل اللہ ”تعویذاتِ عطاریہ“ بھی تقسیم کیے گئے۔
اجتماع کے آخر میں شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے ”12 دینی
کاموں“ میں عملی طور پرحصہ لینے کی
ترغیب دلائی گئی۔
الحمدللہ دعوتِ اسلامی کا یہ شعبہ جہاں ایک طرف عوام
الناس کے مسائل کا روحانی حل پیش کر رہا ہے، وہیں معاشرے میں نیکی کی دعوت کو عام
کرنے میں بھی اپنا بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری ، دفتر ذمہ دار شعبہ روحانی علاج
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami