جامعہ شاہ ابوالبرکات میں ناظم محمد محسن عطاری سے
ملاقات، جامعہ کے باہر نیا ڈرم نصب
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ لاہور
سٹی کے ذمہ داران نے 29 اکتوبر 2026ء کو جامعہ شاہ ابو البرکات کا دورہ کیا جس
دوران انہوں نے جامعہ کے ناظم محمد محسن عطاری سے اہم ملاقات کی اور تحفظ اوراقِ
مقدسہ کے حوالے سے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران صوبائی ذمہ دار حاجی محمد رضا
عطاری نے اوراقِ مقدسہ کی حفاظت اور ان کی بے حرمتی سے روک تھام کے پیش نظر دفتر میں
رکھنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ اسپیشل باکس ناظم صاحب کو پیش کیا۔
علاوہ ازیں اوراقِ مقدسہ کے احترام اور ان کو محفوظ طریقے
سے جمع کرنے کی سہولت کو عام کرنے کے لیے جامعہ شاہ ابو البرکات کے باہر ایک نیا
بڑا ڈرم بھی نصب کر دیا گیا ۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami