فیضانِ مدینہ ملتان میں ”ائمہ و خطباء کورس“ کا
انعقاد، ”منصبِ امامت کے تقاضے“ پر اہم تربیت
معاشرے کی دینی و اخلاقی اصلاح اور ائمہ مساجد
کی علمی و عملی تربیت کے سلسلے دعوتِ اسلامی کے شعبہ امام مساجد کے زیرِ اہتمام پنجاب کے شہر
ملتان میں ایک دن کے ”ائمہ و خطبا کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبر 2026ء کو بعد نمازِ ظہر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
شاہ رکن عالم کالونی، ملتان میں اس کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ملتان شہر اور
اس کے مضافاتی علاقوں سے کثیر تعداد میں مساجد کے ائمہ، خطبا اور جید علمائے کرام
نے شرکت کی۔
کورس کے دوران دارالافتاء اہلسنت (ملتان) کے مفتی محمد بلال
نیاز عطاری مدنی نے ”منصبِ امامت کے تقاضے“ کے اہم عنوان پر تربیت کرتے
ہوئے موجودہ دور کے دینی، اخلاقی اور معاشرتی چیلنجز کے تناظر میں ائمہ مساجد کی
رہنمائی کی۔
Dawateislami