دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 30 جنوری 2026ء کو اورنگی ٹاؤن کی جامع مسجد فیضانِ سلیمان میں ”حاضریِ قبرستان کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں نمازی حضرات نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مسجد کے امام صاحب شہادت عطاری نے کورس کرواتے ہوئے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو قبروں کی زیارت سے متعلق چند اہم باتیں بتائیں نیز قبروں کی زیارت کے حوالے سے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا عمل اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین سے بھی آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں امام صاحب نے دیگر موضوعات پر بھی نمازی حضرات کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭دنیا میں کس کی قبر پہلے بنی؟٭کس دن قبرستان جانا افضل ہے؟٭ولی کی کرامت سے مُردوں کا زندہ ہونا٭قیامت میں سب سے پہلے کس ہستی کی قبر کھلے گی؟٭قبرستان جانے کی سنتیں و آداب٭قبر پر حاضری کا طریقہ٭قبرستان میں داخلے کی دعا اور بہت کچھ۔

آخر میں امام صاحب نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)