دعوت اسلامی کی مجلس ازدیادحب کے تحت 24 جنوری2020ء بروز جمعہ ریجن ملتان کے ڈیرہ غازی خان
کابینہ میں ایصال ثواب اجتماع ہوا جس میں
نئے اور پرانے اسلامی بھائیوں اور مرحومین کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے آخرت کی تیاری کے موضوع پر بیان کیا ۔(رپورٹ:
محمداقبال عطاری رکن ریجن مجلس ازدیادحب ملتان ریجن)
امیرِ اہلِ
سنت علامہ الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی ترغیب پر مجلس
ازدیادحب کے تحت مرحومین کے لئے 17 جنوری بروز جمعہ ملتان ریجن کی خانیوال کابینہ
میں ایصال ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں کم وبیش 650 اسلامی بھائیوں
اور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ محمد بہادر عطاری نے اجتماع میں شریک نئے اور پرانے اسلامی
بھائی اور مرحومین کے عزیز و اقارب کے درمیان قبر کی ھولناکیاں اور فکر آخرت کے موضوع پر
بیان کیا اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے
ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمداقبال عطاری رکن ریجن مجلس ازدیادحب ملتان ریجن)
مغل آباد معصوم شاہ روڈ ملتان میں قافلہ میں ذمہ داران کی شرکت مدنی حلقے کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیادحب کے تحت 11جنوری2020ء بروز ہفتہ مغل آباد معصوم
شاہ روڈ ملتان میں تین دن کے قافلہ میں نگران مجلس ازدیادحب محمد شاہد عطاری اور
رکن ملتان ریجن ازدیادحب محمد اقبال عطاری اور رکن زون ازدیادحب ڈیرہ غازی خان
محمدعابد عطاری نے شرکت کی اور مدنی حلقہ لگایا جس میں 12مدنی کاموں کے حوالے سے
ترغیب دلائی گئی ۔ (رپورٹ:محمداقبال
عطاری، ازدیادحب ملتان ریجن)
لاہور شمالی زون میں مختلف اسلامی بھائیوں کے
لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیادِ حب کے تحت گزشتہ
دنوں لاہور شمالی زون میں مختلف اسلامی بھائیوں کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا
اہتمام کیا گیا جس میں پُرانے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس
حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کی مدنی تربیت بھی فرمائی۔(رپورٹ:نصیر عطاری، مجلس ازدیادِ حب)
دعوت اسلامی کی مجلس ازدیاحب کے
تحت 9دسمبر 2019ء کواورنگی ٹاؤن کابینہ
میانوالی کالونی میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 22اسلامی
بھائیوں نے قافلے میں سفر کرنے کے لئے مکمل نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:
محمد نصیر عطاری،مجلس ازدیادحب)
مجلس ازدیادِ حب کراچی ریجن کے تحت کراچی کے علاقے صدر میں قائم جامع مسجد اقصیٰ میں رکنِ شوریٰ و نگران کراچی ریجن حاجی امین عطاری کے والدِ محترم حاجی عبدالستار کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں عظیم الشان اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس
میں رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔ عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے اجتماعِ پاک میں شرکت کی۔
شیخِ کامل، سنتوں کے عامل امیرِ اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدۂ محترمہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں مجلس ازدیادحب کےتحت پاکستان بھر میں ایصال ثواب اجتماعات منعقد کئے گئے۔
مجلس ازدیادِ حب کی جانب سے ملنے
والی کارکردگی کے مطابق کراچی ریجن میں 24 مقامات پر ہونے اجتماعات میں کم وبیش 2000، حیدرآباد ریجن میں24
مقامات پر ہونے اجتماعات میں کم وبیش 1500، لاہور ریجن میں 26
مقامات پر ہونے اجتماعات میں کم وبیش 1500،
فیصل آباد ریجن میں12 مقامات پر ہونے اجتماعات میں کم وبیش 800، ملتان ریجن میں35 مقامات پر ہونے اجتماعات میں کم وبیش 4800،اسلام آباد ریجن میں
12مقامات پر ہونے اجتماعات میں کم وبیش 800
یعنی ٹوٹل 133 مقامات پر 11ہزار 400 سے
زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیادِ حب کے تحت 22 ستمبر
2019ء بروز اتوار اوکاڑہ پنجاب پاکستان
میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں رکنِ
شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اجتماعِ پاک میں بالخصوص پرانے
اسلامی بھائیوں سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ نے شرکا سے ملاقات بھی فرمائی۔
دعوت اسلامی کے
تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بستی ملوک شجاع آباد کابینہ ملتان میں ہفتہ وار اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد
میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس ازدیادحب نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔
دعوت اسلامی کی مجلس ازدیادِ حب کے تحت شجاع آباد میں
ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول اور عزیز و اقارب نے
شرکت کی ۔نگرانِ مجلس ازدیادحب نے سنّتوں
بھرا بیان کیا.
Dawateislami