20 شوال المکرم, 1446 ہجری
امیرِ اہلِ
سنت علامہ الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی ترغیب پر مجلس
ازدیادحب کے تحت مرحومین کے لئے 17 جنوری بروز جمعہ ملتان ریجن کی خانیوال کابینہ
میں ایصال ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں کم وبیش 650 اسلامی بھائیوں
اور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ محمد بہادر عطاری نے اجتماع میں شریک نئے اور پرانے اسلامی
بھائی اور مرحومین کے عزیز و اقارب کے درمیان قبر کی ھولناکیاں اور فکر آخرت کے موضوع پر
بیان کیا اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے
ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمداقبال عطاری رکن ریجن مجلس ازدیادحب ملتان ریجن)