اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد،  بحریہ انکلیو میں دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جنوری 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اور بلائنڈ کے ذمہ دار آصف عطاری نے صدام حسین (نابینا)، گل زمان (نابینا) اور خالد محمود(نابینا) سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ نابینا افراد کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے نابینا افراد کو دعوتِ اسلامی کے تحت رمضان المبارک میں ہونے والے ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)