دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کبیر والا میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ”ایصالِ ثواب اجتماع“ کا انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی اور اسپیشل پرسنز کو ایک ماہ رمضان اعتکاف میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں اسپیشل پرسنز کو قراٰنِ کریم کی زیارت کروائی گئی اور رقت انگیز دعا بھی ہوئی۔(رپورٹ: محمد یوسف عطاری خانیوال و وہاڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)