شیخِ کامل، سنتوں کے عامل امیرِ اہلِ سنت مولانا الیاس  عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدۂ محترمہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں مجلس ازدیادحب کےتحت پاکستان بھر میں ایصال ثواب اجتماعات منعقد کئے گئے۔

مجلس ازدیادِ حب کی جانب سے ملنے والی کارکردگی کے مطابق کراچی ریجن میں 24 مقامات پر ہونے اجتماعات میں کم وبیش 2000، حیدرآباد ریجن میں24 مقامات پر ہونے اجتماعات میں کم وبیش 1500، لاہور ریجن میں 26 مقامات پر ہونے اجتماعات میں کم وبیش 1500، فیصل آباد ریجن میں12 مقامات پر ہونے اجتماعات میں کم وبیش 800، ملتان ریجن میں35 مقامات پر ہونے اجتماعات میں کم وبیش 4800،اسلام آباد ریجن میں 12مقامات پر ہونے اجتماعات میں کم وبیش 800 یعنی ٹوٹل 133 مقامات پر 11ہزار 400 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔