دعوتِ اسلامی کے مدنی مقاصد میں سے ایک مقصد مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا اور دوریوں کو مٹانا بھی ہے اسی جذبے کے تحت مجلس ازدیاد حُب قائم ہےجس کے متعلقین اسلامی بھائی اس اہم فریضے کی ادائیگی کے لئے مصروف عمل ہیں۔ اسی سلسلے میں ساؤتھ سینٹرل زون کراچی سرجانی  کابينہ میں مجلس ازدیاد حُب کے تحت ایصال ِثواب اجتماع ہوا جس میں مبلغ ِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 13 دسمبر کو روانہ ہونے والے ایک ماہ کے قافلےمیں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پرکئی اسلامی بھائیوں نے قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔