کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، یوسی 6، وارڈ 2 کی جامع مسجد فیضانِ عثمانِ غنی میں 10 مارچ 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت  ”غسلِ میت و کفن دفن کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں معتکفین اور وارڈ نگران عبد اللہ عطاری نے شرکت کی۔

کورس میں شریک معتکفین کی رہنمائی کرتے ہوئےشعبے کے ڈسٹرکٹ اورنگی ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا جبکہ غسلِ میت کی فضیلت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طورپر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)