دعوتِ اسلامی کے  رابطہ برائےایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ”افطار اجتماع“ منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر ملتان کے پیسٹی سائیڈ و سیڈ ، ایگریکلچر کی مختلف کمپنیز کے CEO، GM، ڈائریکٹر لائیواسٹاک اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجتماع کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے حاضرین کی مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے انہیں رمضان ُ المبارک کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ ملتان ڈویژن کے ذمہ دار ڈاکٹر محمد مزمل شکیل عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: رابطہ برائےایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)