پچھلے
دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
سید عاصم عطاری کے والد سید محمد سعید
عطاری کے انتقال پر شاہ کوٹ لاہور
محلہ غوثیہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مرحوم کے لواحقین سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’فکرِ آخرت
‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور
شرکائے اجتماع کو نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں مرحوم شاہ صاحب سمیت ساری اُمّتِ مسلمہ کے
لئے دعائے مغفرت کروائی گئی۔
اس تقریب میں سابقہ ایم۔پی اے رانا محمد ارشد
سمیت شہر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
2
دسمبر 2022ء کو عوتِ اسلامی کے تحت
واربرٹن میں قائم جامع مسجد نگینہ المعروف غلہ منڈی والی مسجد میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات ، وکلا ، فیکٹری
مالکان سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اجتماعِ
پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے سرورِ
کائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی
بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
اجتماعِ
پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کے
تقاضوں کو پورا کرنے اور اپنی زندگی کو آپ صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بتائے گئے طریقے کار کے مطابق
گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ بیان کے بعد رکن
شورٰی نے عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی امام و خطیب
جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم و مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
محبت بڑھاؤ کے تحت ساہیوال ڈویژن کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ حاجی شاہد
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط
کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ
داران کی ذہن سازی کی جس انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اوکاڑہ میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم عالیہ کی والدہ محترمہ کے عرس کے سلسلے میں ایصال ثواب اجتماع
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز مدینہ کالونی اوکاڑہ میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم عالیہ کی والدہ محترمہ کے عرس کے سلسلے میں ایصال ثواب اجتماع
ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔صوبائی ذمہ دار (شعبہ محبتیں بڑھاؤ) سید حسین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے کی دعوت دی جس
پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ بعد میں پرانے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
بھی ہوا انھوں نے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں بھی پیش کیں ۔(رپورٹ: لیاقت علی عطاری ڈویژن ذمہ دار ساہیوال شعبہ
محبت بڑھائیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
حیدرآبادمیں امِّ عطار اور
سیّد افسر علی شاہ کے عرس کے سلسلے میں
محفلِ نعت
13 ستمبر 2022ء
بروز منگل کھاتہ چوک کھائی روڈ حیدرآبادمیں امِّ عطاری اور سیّد افسر علی شاہ رحمۃاللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں
قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسو ل کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا
ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد شان عطاری ٹاؤن نگران شعبہ مدنی چینل
عام کرے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد، اہلِ محلہ کی کثیر تعداد میں شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 22 جون 2022ء بروز بدھ
کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یوسی، ٹاؤن اور وارڈ ذمہ
داران سمیت اہلِ محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں UC–8 کے
ذمہ دار محمد سرفراز عطاری نے ”حاجی زم زم رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری یو سی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ دنوں شعبہ محبت
بڑھاؤ دعوتِ اسلامی کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار محمد رمضان عطاری کے چچا جان کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیاجن کی نمازِ
جنازہ استاذ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں پڑھائی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اپنے مرحومین
کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے زیر
اہتمام 20 مارچ 2022ء کو ڈویژن محمود آباد
کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کیا گیاجس میں ڈویژن و علاقائی سطح کے ذمہ داران و مقامی اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی خادم حسین عطاری نے ’’دینی
ماحول کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو باقاعدگی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
آنے اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:
محمد اشفاق علی عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا )
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام محمودآباد کراچی کے
علاقے ٹی پی ٹو میں قائم جامع مسجد اشرف میں شعبہ محبت بڑھاؤ کے ذمہ داران محمد عمران عطاری اور صائم عطاری کی
والدہ کےایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں علاقے، ڈویژن اور ٹاؤن سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈویژن محمود آباد
محمد اشفاق علی عطاری نے ’’احترام والدین‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ محبت بڑھاؤ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
رحمٰن کالونی کراچی کی جامع مسجد بلال میں ایصالِ
ثواب اجتماع کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 فروری 2022ء بروز اتوار مبلغِ
دعوت اسلامی و رکنِ ٹاؤن مشاورت چوہدری کامران عطاری ( مرحوم) کے ایصال ِثواب کے لئے رحمٰن
کالونی کراچی کی جامع مسجد بلال میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس
میں ٹاون، ڈویژن، علاقہ اور ذیلی حلقہ سطح کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغ دعوت اسلامی سیّد ثاقب
شاہ عطاری مدنی نے ’’ایصالِ ثواب کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ
رسول کو زیادہ سے زیادہ اپنے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیروزآبادٹاؤن کراچی کی ایک مسجد میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں ذیلی تا ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ ایسٹ سیّد قضافی
حسین شاہ عطاری نے اصلاحِ اعمال کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں
میں شرکت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
بعدازاں ذمہ دار نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی مضبوط بنانےسمیت
دیگر دینی کاموں کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن محمود آباد ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
سیدی قطب مدینہ علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر پسرور میں اجتماع کا
انعقاد
شعبہ ازدیاحب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سیدی
قطب مدینہ حضرت علامہ مولانا ضیاء الدین احمد قادری مدنی رحمۃ
اللہ علیہ کے
سالانہ عرس کے موقع پر جائے ولادت سیدی قطب مدینہ کلاس والا پسرور میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے ”نسبت کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو جھوٹ، بےحیائی،
بُرے لوگوں کی صحبت سے بچنے اور نماز کی پابندی کا ذہن دیتے ہوئے فیضان نماز کورس
کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: امجد رضا
عطاری، نگران کابینہ)