4 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
محبت بڑھاؤ کے تحت ساہیوال ڈویژن کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ حاجی شاہد
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط
کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ
داران کی ذہن سازی کی جس انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اسی طرح ایک اسلامی بھائی کے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں
محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ شعبہ نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:احمد ندیم عطاری مجلس شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)