دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 22 جون 2022ء بروز بدھ کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یوسی، ٹاؤن اور وارڈ ذمہ داران سمیت اہلِ محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں UC–8 کے ذمہ دار محمد سرفراز عطاری نے ”حاجی زم زم رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری یو سی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)