5 رجب المرجب, 1446 ہجری
اُمّت
کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبت بڑھاؤ کی جانب سے 3 جنوری 2023ءکو چنیسر ٹاؤن کراچی کی فیضانِ جمالِ مصطفیٰ مسجد میں ایصالِ ثواب
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن، یوسی اور وارڈ سطح کے ذمہ داران سمیت اہل محلہ نے شرکت کی۔
ایصالِ ثواب اجتماع میں قاضی رمیز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)