پچھلے
دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
سید عاصم عطاری کے والد سید محمد سعید
عطاری کے انتقال پر شاہ کوٹ لاہور
محلہ غوثیہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مرحوم کے لواحقین سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’فکرِ آخرت
‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور
شرکائے اجتماع کو نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں مرحوم شاہ صاحب سمیت ساری اُمّتِ مسلمہ کے
لئے دعائے مغفرت کروائی گئی۔
اس تقریب میں سابقہ ایم۔پی اے رانا محمد ارشد
سمیت شہر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)