منظور کالونی کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام،
رکن شوریٰ حاجی علی عطاری نے بیان فرمایا
شعبہ
ازدیادحب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 جولائی 2021ء بروز اتوار گجر ہال، منظور
کالونی کراچی میں ایصال ِ ثواب اجتماع ہوا جس ذیلی، علاقائی، ڈویژن و کابینہ سطح
کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو والدین
کی خدمت کرنے، اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنےاور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری، ڈویژن
محمود آباد)
دعوت
اسلامی کے شعبہ ازدیادحب کے زیر اہتمام 23 جون 2021ء کو نیو کراچی کابینہ میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
رکن
کابینہ قاری بغداد رضا عطاری نے موت کی یاد اور فکرِ آخرت کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
قاری بغداد رضا عطاری، رکن کابینہ نیو کراچی)
دعوتِ اسلامی کے
شعبہ ازدیاد حب کے زیر اہتمام 30 مارچ 2021ء بروز منگل اسلام
آباد ریجن، زون سیالکوٹ، وزیر آباد کابینہ، راہوالی کینٹ ڈویژن کے حلقے مین بازار میں ایصال ثواب اجتماع ہوا جس میں مرحومینِ دعوت اسلامی کے لواحقین، شخصیات اور
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
بھابڑا شریف
تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں مدنی حلقہ برائے
ایصالِ ثواب
دعوت اسلامی کی مجلس ازدیاد حب کے
تحت 6 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک بھابڑا شریف تحصیل
کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں مدنی حلقہ برائے ایصالِ ثواب ہوا جس میں نگران زون مولانا عنصر خان عطاری مدنی ،
نگران کابینہ مولانا سیف اللہ عطاری مدنی،
اراکین زون قاری محبوب رضا عطاری ، فضیل رضا عطاری مدنی ، سبطین رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
ایصالِ ثواب
مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
مرحومین کو ایصال ثواب کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے مجلس ازدیاد حب کا
تعارف پیش کیا اور اس مجلس کے تحت منعقد ہونے والے مختلف ایصال ثواب اجتماع سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: فضیل
رضا عطاری رکنِ زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)
دعوت اسلامی کی مجلس ازدیادحب کے تحت 27ستمبر2020ءبروز اتوار فاروق آباد
کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن
نگران غلام مصطفیٰ عطاری،رکن کابینہ مجلس ازدیاد حب عبدالرشید انجم عطاری سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد انور عطاری مجلس ازدیادحب
لاہور جنوبی زون ذمہ دار نے حاضرین کو ایصالِ ثواب کا ذہن دیتے ہوئے
خیرخواہی و بھلائی کے موضوع اور اپنے
مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنے پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مجلس مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)
دعوت اسلامی کی مجلس ازدیادحب کے نگران محمد
شاہد عطاری نے مدنی کاموں کے سلسلے میں
اوکاڑہ زون کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مختلف دکاندار اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی ۔ نگران مجلس نے
انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور اوکاڑہ زون میں ام عطار رحمۃ اللہ علیہا کے ایصال ثواب کے لئے اجتماع منعقد کروانے کا
ذہن دیتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: لیاقت علی عطاری، نگران کابینہ مجلس ازدیادحب)
آج رات ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیاجائیگا، حاجی
امین عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
حاجی منیر احمد عطاری،محمد جمیل اور ان کی اہلیہ
اور حاجی شفیق احمد کے والدین سمیت دیگر
مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے آج رات 9:30 بجے Facebookپر liveایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس
اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری فرمائیں
گے۔
تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔
اس اجتماع پاک
میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
https://www.facebook.com/Majlis-Izdiyad-e-Hub-112546597172843
دعوت اسلامی کی مجلس ازدیادحب کے تحت 22جولائی 2020ء بروز بدھ
علاقہ سچاسودا فاروق آباد میں ایصال ثواب مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں ناظم جامعۃ
المدینہ نوید مدنی،ناظم مدرستہ المدینہ قاری عمران عطاری،مجلس مدنی بستہ زون ذمہ
دار محمد سلمان عطاری،مفتش مدنی بستہ غلام جیلانی عطاری سمیت دیگر عاشقان
رسول نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی رکن کابینہ مجلس اذدیادحب عبدالرشید انجم عطاری نے مسلمان کی خیر خواہی کے موضوع پر بیان کیا اور
گزشتہ روز انتقال کر جانے والےغلام جابر
عطاری کے لئے بالخصوص اور بالعموم تمام مسلمانوں کے لئے فاتحہ و ایصالِ ثواب کیا۔(رپورٹ: مفتش مدنی بستہ غلام جیلانی
عطاری)
واربرٹن فاروق آباد کابینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع، نگرانِ
مجلس ازدیادِ حب کا سنتوں بھرا بیان
دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیادِ حب کے تحت 8 مارچ کو پنجاب کے شہر
واربرٹن فاروق آباد کابینہ میں ایصالِ
ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں نگرانِ مجلس ازدیادِ حب حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
اجتماع کے اختتام پر امیرِ اہلِ سنّت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ اور رکنِ
شوریٰ حاجی اظہر عطاری کے بڑے بھائی سمیت امت
مرحومہ کے لئے خصوصی دعاوں کا سلسلہ بھی
ہوا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی مرحوم
محمد افضال عطاری کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کی مجلس
ازدیادِ حُب کے تحت 10مارچ2020ء بروز منگل سعد سٹی اوکاڑہ میں مبلغِ دعوتِ اسلامی
مرحوم محمد افضال عطاری کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نئے و
پرانے اسلامی بھائی و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس
ازدیادِ حُب محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئےشرکا کو مدنی کام کرنے
کا ذہن دیا اور مرحوم کے لئے دعائے خیر کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس ازدیادحب کے تحت 24 جنوری2020ء بروز جمعہ ریجن ملتان کے ڈیرہ غازی خان
کابینہ میں ایصال ثواب اجتماع ہوا جس میں
نئے اور پرانے اسلامی بھائیوں اور مرحومین کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے آخرت کی تیاری کے موضوع پر بیان کیا ۔(رپورٹ:
محمداقبال عطاری رکن ریجن مجلس ازدیادحب ملتان ریجن)
امیرِ اہلِ
سنت علامہ الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی ترغیب پر مجلس
ازدیادحب کے تحت مرحومین کے لئے 17 جنوری بروز جمعہ ملتان ریجن کی خانیوال کابینہ
میں ایصال ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں کم وبیش 650 اسلامی بھائیوں
اور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ محمد بہادر عطاری نے اجتماع میں شریک نئے اور پرانے اسلامی
بھائی اور مرحومین کے عزیز و اقارب کے درمیان قبر کی ھولناکیاں اور فکر آخرت کے موضوع پر
بیان کیا اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے
ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمداقبال عطاری رکن ریجن مجلس ازدیادحب ملتان ریجن)