فیروزآبادٹاؤن کراچی کی ایک مسجد میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی تا ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ ایسٹ سیّد قضافی حسین شاہ عطاری نے اصلاحِ اعمال کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں شرکت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں ذمہ دار نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی مضبوط بنانےسمیت دیگر دینی کاموں کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن محمود آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)