1 جمادی الاولٰی, 1448 ہجری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 1 اکتوبر 2026ء کو اسپیشل ایجوکیشن
سینٹر شاہ رکن عالم، ملتان میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے
پرنسپل محمد سجاد حیدر، ٹیچرز اور اسپیشل اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اجتماع میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز
کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اشاروں کی زبان (Sign Language) میں بیان کیا جس میں انہوں نے محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، سیرتِ مصطفیٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور نیک
اعمال اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع کے اختتام پر حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مولانا محمد جمال عطاری
مدنی اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami