دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، گجرات میں 10، 11 اور 12 اکتوبر 2026ء کو 3 دن کے ”روحانی علاج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں گجرات ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس کے دوران شعبہ روحانی علاج کے معلم محمد عاطف عطاری نے مختلف اہم موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے طریقہ ٔکار، دم کرنے / کاٹ کرنے کے طریقوں اور ضروری احتیاطوں کے ساتھ ساتھ شعبے کی نئی اپڈیٹس کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)