1 جمادی الاولٰی, 1448 ہجری
تحصیل جنڈ، اٹک میں قائم اسکول میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
اور اسپیشل پرسنز سے ملاقات
Wed, 14 Oct , 2026
1 hour ago
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 2 اکتوبر 2026ء کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ
اٹک کی تحصیل جنڈ کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے مقامی اسکول میں بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے
کے حلقے کا انعقاد کیا اور اسٹاف سے ملاقات کی ۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اٹک اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ دار محمد فرقان عطاری نے اسپیشل پرسنز سے ملاقاتیں کیں اور اُن کے درمیان نیا
رسالہ ”نور والا آیا ہے“ تقسیم کیا۔
بعدازاں اسپیشل پرسنز کے درمیان بھی سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ماں باپ کی خدمت کرنے کے موضوع پر بیان کیا گیا جبکہ حاضرین کو نماز کی شرائط و فرائض یاد
کروائے گئے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami