3 جمادی الاولٰی, 1448 ہجری
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ڈیرہ اللہ
یار، بلوچستان میں 10، 11 اور 12 اکتوبر 2026ء کو 3 دن کے ”روحانی علاج کورس“
کا انعقاد کیا گیا جس میں نصیر آباد ڈویژن
کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کورس کے دوران شعبہ روحانی علاج کے معلم نوید
احمد عطاری نے شرکا کی مختلف اہم موضوعات پر رہنمائی کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے
طریقۂ کار، دم کرنے / کاٹ کرنے کے طریقوں اور اس کی ضروری احتیاطوں کے ساتھ ساتھ
شعبے کی نئی اپڈیٹس کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami