شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اکتوبر 2026ء کو کراچی کے ڈسٹرکٹ ناظم آباد اور ڈسٹرکٹ گلشن میں سیکھنے سکھانے کے  حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نمازیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

یہ علمی حلقے گلبہار علاقے کی احمد رضا مسجد اور گلستانِ جوہر کی انوارِ مصطفیٰ مسجد میں منعقد کی گئیں جن میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے غسلِ میت کا طریقہ، کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ اور تدفین کا مسنون طریقہ تفصیلاً سکھایا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار بلال عطاری اور ٹاؤن ذمہ دار نعیم عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)