دعوتِ اسلامی کے شعبہ ازدیاد حب  کے زیر اہتمام 30 مارچ 2021ء بروز منگل اسلام آباد ریجن، زون سیالکوٹ، وزیر آباد کابینہ، راہوالی کینٹ ڈویژن کے حلقے مین بازار میں ایصال ثواب اجتماع ہوا جس میں مرحومینِ دعوت اسلامی کے لواحقین، شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ کابینہ حاجی دانیال عطاری نے شرکا کو صدقے کے فضائل کے متعلق بیان کرتے ہوئے مرحومین کو ایصال ثواب کرتے رہنے اور اپنی قبر و آخرت کی تیاری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔شرکاکو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں استقامت پانے کےلئے 12دینی کاموں میں عملی طور پر شامل ہونے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد ثاقب رضا عطاری اکاونٹ آفیسر گجرانوالہ کابینہ )