شعبہ ازدیادحب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 جولائی 2021ء بروز اتوار گجر ہال، منظور کالونی کراچی میں ایصال ِ ثواب اجتماع ہوا جس ذیلی، علاقائی، ڈویژن و کابینہ سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو والدین کی خدمت کرنے، اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنےاور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری، ڈویژن محمود آباد)