2
دسمبر 2022ء کو عوتِ اسلامی کے تحت
واربرٹن میں قائم جامع مسجد نگینہ المعروف غلہ منڈی والی مسجد میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات ، وکلا ، فیکٹری
مالکان سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اجتماعِ
پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے سرورِ
کائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی
بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
اجتماعِ
پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کے
تقاضوں کو پورا کرنے اور اپنی زندگی کو آپ صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بتائے گئے طریقے کار کے مطابق
گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ بیان کے بعد رکن
شورٰی نے عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی امام و خطیب
جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم و مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)