کتابوں سے رغبت رکھنے والے اور مطالعہ کے شوقین  افراد کے لئے صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں ”گوادر بُک فیسٹیول 2026ء“ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی بھی اپنی تمام تر Products کے ساتھ حصہ لے گا۔

مختلف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ فیسٹیول آر سی ڈی کونسل گوادر، بلوچستان (RCD Counsil Gwadar, Balochistan) میں منعقد کیا جائے گا جوکہ 29 جنوری 2026ء سے شروع ہوکر 1 فروری 2026ء تک جاری رہے گا۔

مکتبۃالمدینہ اس فیسٹیول میں اپنی تمام Products (جن میں قراٰنِ پاک، پارہ سیٹ، اردو و انگلش قراٰنِ پاک کے تراجم و تفاسیر، فقہی مسائل پر مشتمل کتابیں، اصلاحی رسالے، پمفلیٹ، بیجز، مسکی عِطر اور پرفیومز سمیت دیگر آئیٹمس) میں 20% خصوصی ڈسکاؤنٹ دے گا۔

علمِ دین سیکھنے، رہنمائی حاصل کرنے اور اسلامی کتابوں سے آگاہ ہونے کے لئے ”گوادر بُک فیسٹیول 2026ء“ میں لگنے والے مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے اسٹال کا وزٹ کریں اور اپنے پسندیدہ آئیٹمس کو خصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ حاصل کریں۔