دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 29 جنوری 2026ء کو پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی گئی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے رمضان عطیات کے حوالے سے اہداف طے کئے اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان پر عاشقانِ رسول سے شبِ براءت کے صدقات زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔

آخر میں نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے قافلوں کی کارکردگی لی نیز ایک ماہ اور 10 دن کے اعتکاف کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)