جامع مسجد فیضانِ امام جعفر صادق مومن آباد، کراچی میں ”حاضریِ
قبرستان کورس“
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کل بروز
منگل 27 جنوری 2026ء کو یوسی 5A، وارڈ نمبر 2، مومن آباد سیکٹر 4/F
کراچی کی جامع مسجد فیضانِ امام جعفر صادق میں ”حاضریِ قبرستان کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا غیاث الدین عطاری
مدنی نے کورس کرواتے ہوئے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو قبروں کی زیارت سے
متعلق چند اہم باتیں بتائیں نیز قبروں کی زیارت کے حوالے سے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کا عمل اور آپ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین سے بھی آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دیگر موضوعات
پر بھی اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭دنیا میں کس کی قبر پہلے بنی؟٭کس دن قبرستان جانا افضل ہے؟٭ولی کی کرامت سے
مُردوں کا زندہ ہونا٭قیامت میں سب سے پہلے کس ہستی کی قبر کھلے گی؟٭قبرستان جانے
کی سنتیں و آداب٭قبر پر حاضری کا طریقہ٭قبرستان میں داخلے کی دعا اور بہت کچھ۔
آخر میں میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے بالخصوص ہفتہ وار
اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر جامع مسجد فیضانِ امام جعفر صادق کے
امام مولانا عادل صاحب، نگرانِ یوسی 5A
مومن آباد محمد نعیم عطاری اور نگران وارڈ 2 محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد نعیم عطاری نگرانِ یوسی 5A
مومن آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami