دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جنوری 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سرگودھامیں قائم  گورنمنٹ سیکنڈری اسپیشل ایجوکیشن سینٹر ساہیوال میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس موقع پر سرگودھا ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری اور سرگودھا ڈسٹرکٹ ذمہ دار امیر نواز عطاری نے سینٹر میں موجود اسپیشل اسٹوڈنٹس کو سنتیں و آداب سکھائیں اور انہیں وضو کا پریکٹکل کرکے بتایا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسٹوڈنٹس کو ماہِ رمضانُ المبارک میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)