چنیسر ٹاؤن یوسی 4 کراچی میں
ماہانہ گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبت بڑھاؤ کے زیرِا ہتمام 3 جنوری 2023ء بروز منگل
کراچی سندھ کے علاقے چنیسر ٹاؤن یوسی 4 میں ماہانہ گیارہویں شریف اور ایصالِ ثواب
کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ٹاؤن،
یوسی اور وارڈ سطح کے ذمہ داران سمیت اہلِ
محلہ نے شرکت کی۔
اس اجتماع کا آغاز تلاوتِ
کلامِ پاک سے کیا گیا اورنعت خواں اسلامی بھائی نے نعت شریف پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا جبکہ یوسی مشاورت
ذمہ دار حبیب اللہ عطاری مدنی نے ”نیکی کی دعوت“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان ذمہ دار نے شرکائے
اجتماع کودعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا
ذہن دیا۔(رپورٹ: عبد
القدیر عطاری وارڈ نگران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)