20 شوال المکرم, 1446 ہجری
رحمٰن کالونی کراچی کی جامع مسجد بلال میں ایصالِ
ثواب اجتماع کا اہتمام
Tue, 22 Feb , 2022
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 فروری 2022ء بروز اتوار مبلغِ
دعوت اسلامی و رکنِ ٹاؤن مشاورت چوہدری کامران عطاری ( مرحوم) کے ایصال ِثواب کے لئے رحمٰن
کالونی کراچی کی جامع مسجد بلال میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس
میں ٹاون، ڈویژن، علاقہ اور ذیلی حلقہ سطح کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغ دعوت اسلامی سیّد ثاقب
شاہ عطاری مدنی نے ’’ایصالِ ثواب کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ
رسول کو زیادہ سے زیادہ اپنے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)