20 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام محمودآباد کراچی کے
علاقے ٹی پی ٹو میں قائم جامع مسجد اشرف میں شعبہ محبت بڑھاؤ کے ذمہ داران محمد عمران عطاری اور صائم عطاری کی
والدہ کےایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں علاقے، ڈویژن اور ٹاؤن سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈویژن محمود آباد
محمد اشفاق علی عطاری نے ’’احترام والدین‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ محبت بڑھاؤ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)