دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیادِحب کے ذمّہ داران نے سندھ کے شہر کوٹری میں پرانے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے انہیں امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسائل تحفے میں پیش کئے اور ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا۔ پرانے اسلامی بھائیوں نے مجلس اذدیادحب کی اس کاوش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اورمدنی مذاکرے میں بھرپور شرکت کرنے کی نیت کی۔