محبتیں بڑھانے والی مجلس ازدیادِ حب کے تحت  13 ستمبر 2019ء بروز جمعہ کو فیصل آباد کابینہ کے دو علاقوں کینال روڈ کی جامعہ مسجد قادریہ میں بعد نمازِ عصر اور اسلامیہ پارک کی جامعہ مسجد الحنیف میں بعد نمازِ مغرب مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں نگران مجلس ازدیاد حب پاکستان نے سنتوں بھرے بیانات فرمائے ۔ اجتماعِ پاک میں بالخصوص پرانے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن سے نگران مجلس نے ملاقات بھی کی۔ نگران مجلس نے شرکا کو 25 ستمبر 2019ء بروز بدھ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کے والدین اور بڑے بھائی کے ایصالِ ثواب کے لئے فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہونے والی محفل میں شرکت کی دعوت بھی دی۔