28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں سکھر میں شعبہ محبت بڑھاؤ (دعوتِ اسلامی ) کے تحت مدنی حلقے کااہتمام ہوا جس
میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ، نگران پاکستان مشاورت نے شرکا کو نیکی کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے
میں مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس
مدنی حلقے میں شعبہ محبت بڑھاؤ کے ذمہ
داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ، حلقے کے اختتام پر شرکا نے نگران پاکستان
مشاورت سے ملاقات کی ۔ (رپورٹ:
عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس)