13 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
یوسی 4 چنیسر ٹاؤن کراچی
کے وارڈ نمبر 4 میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
Wed, 25 Jan , 2023
1 year ago
22 جنوری 2023ء
بروز اتوار یوسی 4 چنیسر ٹاؤن کراچی کے وارڈ نمبر 4 میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وارڈ، یوسی، ٹاؤن مشاورت و
نگران اور مسجد کی انتظامیہ سمیت اہلِ محلہ نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک کی ابتداء
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کی گئی جبکہ مبلغِ
دعوتِ اسلامی مولانا ثاقب شاہ عطاری مدنی نے ”مقامِ مصطفیٰ“ اور ”دنیا
کی مذمت“ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے عاشقانِ رسول کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری، شعبہ تعلیم، چنیسر ٹاؤن،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)