28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ
ن چوہدری زمان بھون کی والدہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع
Mon, 6 Feb , 2023
1 year ago
پچھلے دنوں کرنل افضال
احمد بھون، ذوالفقار بھون اور سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن چوہدری زمان بھون کی
والد ۂ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و
سماجی شخصیات سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ
حافظ آباد محمد وسیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے اجتماع میں شریک مختلف شخصیات سے
ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے نیز ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)