5 رجب المرجب, 1446 ہجری
فیصل آباد میں شعبہ محبت بڑھاؤ کا آن لائن مدنی
مشورہ، مختلف سطح کے ذمہ داران کی شرکت
Thu, 31 Aug , 2023
1 year ago
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی تربیت کے سلسلے میں
گزشتہ روز فیصل آباد پنجاب میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ محبت بڑھاؤ
کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ اور
پاکستان سطح کے شعبہ ذمہ داران براہِ راست جبکہ دیگر شہروں کے اسلامی بھائی بذریعہ
انٹرنیٹ شریک ہوئے۔
مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران کی تربیت کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے12 دینی کاموں بالخصوص یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے حوالے
سے کلام کیا۔