28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں عاشقانِ رسول کے
مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع
Mon, 13 Mar , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف پڑھی گئی
جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو رمضان ُالمبارک کے فضائل اور اعتکاف
کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
اجتماع کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کیا نیز ان کے لئے
دعائے مغفرت بھی کروائی ۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)