ڈیفنس کراچی کی شخصیت
کرنل محمد احسان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے محفلِ نعت کا اہتمام
15 جنوری 2023ء
بروز اتوار ڈیفنس کراچی فیز 2 خیابان جامی میں مقامی شخصیت کرنل محمد احسان کی
والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کی دیگر
شخصیات نے بھی شرکت کی۔
معلومات کے مطابق محفلِ
نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نعتِ رسولِ مقبول
صلی اللہ علیہ و سلم پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
اس محفلِ نعت میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”ایصالِ
ثواب اور فکرِ آخرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اپنے
مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنےنیز اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے
مرحومہ کے صاحبزادگان سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد
بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔