5 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت 4 جون
2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
پاکستان بھر سے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔
ابتداءً
نگرانِ مجلس شاہد عطاری نے شعبے کے دینی
کاموں کے متعلق اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ بعدازاں رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری نےسابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا نیز
شرکا کی شعبے کے بنیادی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کی جس میں تعزیت و
عیادت کے اہداف دیئے نیز آنے والے دنوں میں بزرگانِ دین کے اعراس پر پاکستان بھر میں ایصالِ ثواب اجتماعات منعقد کرنے اور ان
میں ذمہ داران و اراکین شوریٰ کے بیانات کروانے کے
بارے میں گفتگو ہوئی ۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)