12 دسمبر 2025ء کو شعبہ محبت بڑھاؤ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے مومن آباد یوسی 5A، سیکٹر 4/F ، ڈسٹرکٹ اورنگی کی جامع مسجد طیبہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔

معلومات کے مطابق یہ اجتماعِ پاک یومِ خلیفۂ اوّل حضرت سیّدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ اور مرحوم محمد سلیم عرف K2 باورچی کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں منعقد کیاگیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچو، نمازی حضرات اور قرب و جوار کے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا جس کے بعد شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے ایصالِ ثواب کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اپنے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کرتے رہنے، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر یوسی 5A، مومن آباد کے نگران محمد نعیم عطاری اور وارڈ نمبر 2 کے نگران محمد شاہد عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد نعیم عطاری نگرانِ مومن آباد یوسی 5A، ڈسٹرکٹ اورنگی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)