.jpg)
22 جنوری 2025 بروز بدھ کو شعبہ مدنی کورسز
ڈویژن میرپور خاص کا مدنی مشورہ شعبہ مدنی کورسز کے نگران مجلس قاری محمد سعید
عطاری اور ڈویژن نگران میرپور خاص حافظ زین عطاری
اور ساتھ میں صوبائی ذمہ دار سندھ محمد اعظم رضا عطاری نے فرمایا جس میں ڈسٹرکٹ
و تحصیل ذمہ داران نے شرکت فرمائی۔
نگران
مجلس نے ذمہ داری کے موضوع تربیت فرمائی اور ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے پیشگی
جدول ، شعبے کے اہداف ، جز وقتی معلمین کی تعداد ،میرپور خاص سٹی کو ماڈل بنانے
جیسے کئی موضوع پر تفصیلی کلام کیا جبکہ ذمہ داران کی تربیت فرمانے پر
مدنی پھولوں سے نوازا ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کی اور یہ عزم ظاہر کیا
کہ ان شاء اللہ عزوجل بڑھ چڑھ کر اپنے شعبے کیلئے ضرور مزید دینی کام کریں گے نگران مجلس و ڈویژن نگران میرپور
خاص نے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ:دیدارحسین عطاری قادری شعبہ مدنی کورسز ڈویژن میرپور
خاص سندھ،کانٹینٹ:شعیب احمد)
.jpg)
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 5،4،3 فروری 2025ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع فیضانِ غوث پاک مسجد میں 12 دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈیفنس ٹاؤن کے ٹاؤن، یو-سی، وارڈ نگران و شعبہ ذمہ داران موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ کورسز ذمہ دار محمد حاشر عطاری مدنی نے 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور ا نہیں عملی طور پر 12 دینی کام کرنے
کی ترغیب بھی دلائی نیز آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ: محمد احمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ محبت کالونی کوٹ مومن سرگودھا، پنجاب میں 12 دینی کام کورس

شعبہ مدنی کورسزدعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام سرگودھا، پنجاب میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محبت کالونی ،کوٹ مومن میں 12 دینی کام کورس رہائشی کا اہتما م کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران
نے شرکت کی۔
نگران ڈسٹرکٹ مشاورت مولانا
انصر خان عطاری مدنی نے 12
دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور ا نہیں عملی طور پر 12 دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا جس
پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔( رپورٹ: محمد احمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کا
63 دن کا مدنی تربیتی کورس کامیابی کے ساتھ مکمل
.jpg)
پچھلے دنوں تحصیل و ضلع پاکپتن، ڈویژن ساہیوال، صوبہ پنجاب
سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 63 دن
کا مدنی تربیتی کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔اس بابرکت کورس میں شرکاء کو
علمِ دین، سنتوں کی تربیت، عملی اصلاح اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ دیا گیا۔
کورس کے اختتام پر خوش نصیب شرکاء کو اسناد پیش
کی گئیں تاکہ وہ دینِ متین کی خدمت میں مزید آگے بڑھ سکیں۔ان عاشقانِ رسول نے اس
عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقوں میں جاکر سنتوں کی بہاریں عام کریں گے، نیکی کی
دعوت کو فروغ دیں گے، دینِ اسلام کی خدمت کریں گے اور اصلاحِ امت کے لیے کوشاں رہیں
گے۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری مدنی معلم شعبہ مدنی
کورسز،کانٹینٹ:شعیب احمد)

18 فروری 2025ء کو ابرہیم حیدری کورنگی، کراچی
میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس
میں کئی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق معلم محمد احمد سجاد عطاری نے اس
کورس میں شرکا کو شرعی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں نماز کے چند اہم مسائل اور
اذکارِ نماز کے بارے میں بتایا۔اس کے علاوہ معلم سمیت تمام اسلامی بھائیوں نے
نمازِ تہجد ادا کی جس کے بعد تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ بھی لگایا گیا ۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی
عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
جامع مسجد شاہ احمد رضا ، ضلع نوشہرو فیروز میں فیضانِ نماز کورس کا
اختتام

ضلع نوشہرو فیروز ،سندھ کی تحصیل محراب پور کے ہالانی ٹاؤن عید گاہ پر موجود جامع مسجد شاہ احمد رضا و مدرسہ مدنی میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا 10 جنوری 2025ء کو اختتام ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اختتامی نشست میں ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن ذمہ دار، شعبہ مدنی کورسز کے ٹاؤن نگران اور مدرسے کے ناظمِ اعلیٰ و مدرسین سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
کورس کے دوران معلم اظہر سلیم عطاری نے نماز کے
متعلق شرکا کی رہنمائی کی جن میں طہارت کے مسائل، وضو کے فرائض و سنتیں، وضو توڑنے
والی چیزیں، غسل کے فرائض، غسل کا سنت طریقہ، غسل کی احتیاطیں، نماز کے شرائط و
فرائض، واجباتِ نماز، مفسداتِ نماز اور ساتھ ہی مدنی قاعدہ سمیت اذکارِ نماز شامل
تھے۔

سوساں روڈ فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 11 جنوری 2025ء کو شعبہ مدنی کورسز کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں نگرانِ شعبہ اور صوبائی و ملکی سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیہ) کے ذمہ داران کی شرکت
ہوئی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 37 نئے کورسز کے نصاب
کے متعلق اسلامک ریسرچ سنٹر کے ذمہ داران سے مشاورت کی۔
مدنی مشورے میں ہونے والی گفتگو کے مطابق طہارت
کورس اور عقیدۂ ختمِ نبوت کورس عنقریب نصابی صورت میں تیار کیا جائے گا جبکہ تصوف
کورس کا نصاب بھی تیار ہو گا۔
پاکستان کی تحصیل جلال کوٹ میں ذمہ داران و نگران اسلامی بھائیوں کا ”معلم
کورس“

ساہیوال ڈویژن، ضلع اوکاڑہ کی تحصیل جلال کوٹ میں قائم جامع مسجد الفردوس میں 5 جنوری 2025ء
کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت معلم کورس منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ تحصیل ، نگرانِ یوسی
اور مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس معلم کورس میں اراکینِ شعبہ مولانا محمداحمدسیالوی
عطاری مدنی اور مولانا حافظ محمدابوبکر
عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭معلم کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭معلم میں کیا کیا خصوصیات
ہونی چاہیئے؟٭کامیاب معلم کے اوصاف٭کورس تیار کرنے کا طریقہ٭ ڈیٹا انٹری کی اہمیت
و افادیت٭ایپلیکیشن میں ڈیٹا انٹری کرنا٭معلم کورس کے ذریعے 12 دینی کام کو مضبوط
کرنا٭کورس میں کارکردگی جمع کرنے کا طریقہ٭رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بھائیوں کو
تیار کرنا٭کورس کے اختتام پر اختتامی نشست کا انعقاد کرنا ٭اختتامی نشست کا شیڈول٭دورانِ
کورس فرض علوم کیسے سکھائے جائیں؟٭فیضانِ نماز کورس کا اجمالی شیڈول٭سبق سننے کا
انداز کیا ہو؟۔
اس موقع پر کورس میں شریک ذمہ دار اور نگران اسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کے
مختلف دینی کاموں میں حصہ لیا جن میں صدائے مدینہ، تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ اور
مسجد درس شامل تھا۔

واں بھچراں شہر، میانوالی ڈسٹرکٹ کے علاقے چک میرث میں 1 جنوری 2025ء کو 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا آغاز کیا گیا جس میں قرب و
جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
7 جنوری 2025ء کو فیضانِ نماز کورس کی اختتامی
نشست منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام، اہلِ علاقہ اور شرکائے کورس سمیت ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
فیضانِ مدینہ کراچی میں 3 دن کا فیضانِ نماز
کورس، شوبیز سے وابستہ افراد کی شرکت
.jpg)
لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں علمِ دین سکھانے
والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورس کے تحت عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 3 دن کا فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں ملتان
سمیت دیگر شہروں سے آنے والے شوبیز سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
فیضانِ نماز کورس میں معلم محمد بلال رضا عطاری
نے شرکا کو نماز سے متعلق چند اہم چیزیں سکھائیں جن میں فرائض نماز، شرائطِ
نماز اور نماز کا مکمل طریقہ سمیت اذکارِ
نماز شامل تھے۔
تحصیل
شجاع آباد کے
علاقے میرواہ گورچانی میں26 گھنٹے کا جزوقتی
معلم کورس

تحصیل
شجاع آباد، ڈسٹرکٹ میرپور خاص کے علاقے میرواہ گورچانی میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 4 اور 5 جنوری 2025ء کو 26 گھنٹے کا جزوقتی
معلم کورس منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
کورس
کا آغاز 4 جنوری 2025ء کو بعدنمازِ مغرب جبکہ اختتام 5 جنوری 2025ء کو نمازِ مغرب پر کیا گیا ۔ دورانِ کورس مولانا اعجاز
عطاری مدنی (رکنِ
شعبہ مدنی کورسز و اورسیز معلمین ذمہ دار)،
محمد اعظم عطاری (صوبائی
ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز سندہ) اور حاشر عطاری (جزوقتی معلمین ذمہ دار کراچی) نے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی مختلف موضوعات پر رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭جزوقتی
معلم کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭جزوقتی کورس کروانے کا مکمل شیڈول/جی ڈیز/سافٹ ویئر
چلانا٭شارٹ ٹائم کورس کس انداز میں تیار کیا جائے؟٭12 دینی کاموں کی اہمیت و
افادیت۔
مدرسۃ المدینہ بوائز میرک پورگھس، ضلع نارووال میں 7 دن کا رہائشی فیضانِ نماز کورس

شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ضلع نارووال کی یوسی لالہ
میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میرک پورگھس
میں 7 دن کا رہائشی فیضانِ نماز کورس ہوا جس کی اختتامی نشست 2 جنوری 2025ء کو منعقد ہوئی۔